ہندستانی بحریہ سری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت و بچاؤ مہم
میں مسلسل مصروف ہے اور اس کے دو جہاز آئی این ایس کرچ اور آئی این ایس
جلاشوا غوطہ خوروں، طبی عملہ، پینے کے پانی اور امدادی سامان کے ساتھ
دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے
ہیں۔بحریہ کے مطابق اس کا جہاز آئی این ایس شاردل پہلے ہی کولمبو میں تھا اور اب آئی این ایس جلاشوا اس کی جگہ لینے پہنچ گیا ہے۔سری لنکا کے کچھ حصے گزشتہ ہفتے کے آخر سے شدید سیلاب سے متاثر ہیں جس میں
150 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں اور تقریبا 100 لاپتہ ہیں۔